16اکتوبر سےپٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

Oct 05, 2023 | 13:18:PM

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی، 16اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

عالمی مارکیٹ اورگلف مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92ڈالر فی بیرل جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 84ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ ریٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 22روپے کمی بنتی ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 20 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت پچھلے دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے, ڈالر کے موجودہ ریٹ کے مطابق پاکستان میں فی بیرل تیل کی 26ہزار 220روپے بنتی ہے جبکہ 15 ستمبر کو فی بیرل قیمت 29ہزار898روپے بنتی تھی.

یہ بھی پڑھیں: پرائز  بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان میں ڈالر کی قدر میں بھی بیس روپے سے زائد کمی ہوچکی ہے، اس وقت ملک میں 23 دن کا پرانا درآمد شدہ سٹاک بھی نکل چکا ہے،ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے مزید ٹیکسز نہ لگائے تو عوام کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا  ہو گیا،قیمت میں حیران کن کمی

مزیدخبریں