ورلڈکپ افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ڈیون کونوے اور رویندرا کی شاندار سنچریوں کی بدولت دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو بری طرح شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 283 رنز کا ہدف 37 ویں اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ڈیون کونوے نے 121 گیندوں پر 152 رنز جبکہ نوجوان رچن رویندرا نے 96 گیندوں پر 123رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کا سب سے بڑا میلہ بھارت میں سج گیا ،نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،انگلش ٹیم کے283 رنز کے ہدف کے تعاقب نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ صرف 10 سکور پر گر گئی تھی ، جس کے بعد ڈیون کانوے اور رچن رویندرا نے شاندار سنچریاں سکور کیں،اس سے قبل انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنا ئے ، انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 77 اور جوز بٹلر 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ، نیوزی لینڈ کی جانب سے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔
انگلش ٹیم کی جانب سےاوپننگ کیلئے ڈیوڈ ملان اور جونی بیئر سٹو میدان میں اترے ، اوپننگ جوڑی لمبی پارٹنرشپ نا لگا سکی اور 40 رنز کے مجموعے پر ڈیوڈ ملان 14 رنز بنا کر چلتے بنے ، جوئے روٹ ،بیئر سٹو کا ساتھ دینے کیلئے میدان میں اترے لیکن بیر سٹو ہی لمبی اننگ نہ کھیل سکے اور 64 رنز کے مجموعے پر 33 رنز بنا کر سینٹنر کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے ، اس کے بعد ہیری بروک میدان میں اترے لیکن وہ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے اور صرف 25 رنز بنا کر چلتے بنے ، اس کے بعد آنے والے آل راونڈر معین علی صرف 11 رنز ہی بن سکے ،جوز بٹلر اور جوئے روٹ نے ٹیم کا مجموعہ 188 رنز تک پہنچایا اور پھر جوز بٹلر ہی 43 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ جوئے روٹ بھی ٹیم کو منجھدار میں چھوڑ کر 77 رنز بنا کر 229رنز کے مجموعے پر آوٹ ہو گئے، ان کے بعد کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکاجبکہ عادل رشید اور مارک ووڈ ناٹ آوٹ رہے ۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان ’ٹام لیتھم ‘نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کین ولیمسن صحت یاب ہورہے ہیں، اگلے میچز کھیلیں گے،واضح رہے کہ پاکستان اپنا ورلڈکپ کا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا،ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔