(24 نیوز ) ورلڈ کپ 2023 کے پہلے میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی جانب سے پلینگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے ، جس میں دونوں جانب سے اہم کھلاڑی شرکت نہیں کر رہے ۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے پہلے میچ کا آغاز ہو گیا ہے ، جس میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے ، انگلینڈ ٹیم کی بات کی جائے تو جوز بٹلر کی قیادت میں جونی بیئرسٹو، ڈیوڈ ملان ، حیری بروک،معین علی ، لیام لونگ سٹون ، سام کرن ، عادل رشید اور مارک ووڈ میدان میں اترے گی لیکن اہم کھلاڑی بین سٹوک یہ میچ نہیں کھیل رہے ۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی بات کی جائے تو کیوی ٹیم ٹام لیتھم کی قیادت میں میدان میں اتر رہی ہے ، باقی کھلاڑیوں میں ڈیون کین وے ، ول یونگ، رویندرا ، ڈیرل مچل ،گلین فلپس، مارک چپمن، جیمز نیشمن ، مچل سینٹنرا ور ٹرینٹ بولٹ پہلا میچ کھیل رہے ہیں لیکن کین ولیمسن آج کا میچ نہیں کھیلیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں :ورلڈکپ کا آغاز ، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف فیلڈںگ کا فیصلہ