کندھے کی سرجری کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پیغام جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کندھے کی سرجری کے بعد مداحوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
نسیم شاہ کی کندھے کی سرجری کامیاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے ہسپتال سے پرستاروں کے نام خصوصی ویڈیو پیغام دیا ہے۔ یہ پیغام ان کے ٹویٹر ایکس اکائونٹ سے اپ لوڈ کیاگیا ہے۔
Alhamdulillah, I'm recovering well. Your prayers and well wishes have been my strength. Thank you all for your support. ???? pic.twitter.com/1oQUgU2KdT
— Naseem Shah (@iNaseemShah) October 4, 2023
اس ویڈیو پیغام میں نسیم شاہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی فینز سے ورلڈ کپ کیلئے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی۔
خیال رہے کہ نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں ورلڈکپ سکواڈ سے بھی باہر ہونا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں: ورلڈ کپ پہلامیچ ،نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کےاہم کھلاڑی آج کا میچ نہیں کھیلیں گے
بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے بعد دسمبر میں پاکستان کا دورہ آسٹریلیا شیڈول ہے۔ نسیم شاہ کے مکمل فٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سکواڈ میں شامل ہونے کے امکانات ہیں۔