فیض آباد دھرنا نظرِ ثانی کیس: ایم کیو ایم کی استدعا واپس لینے کی درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
( امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس،ایم کیو ایم نے بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی۔
ایم کیو ایم کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیض آباد دھرنا نظرثانی درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے،ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی کی ہدایت پر نظرثانی کیس پر مزید کاروائی نہیں چاہتے۔
ضرورپڑھیں:پاکستانی ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ،پاکستان نے بھارت کو خبردار کردیا
واضح رہے کہ اس سے قبل انٹیلیجنس بیورو، پیمرا اور وفاقی حکومت نے بھی فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ میں دائر نظرِ ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا۔