پرویز الہیٰ  کیخلاف جھوٹے مقدمات ،ملک میں آئین نام کی کوئی چیز نہیں: لطیف کھوسہ

Oct 05, 2023 | 15:22:PM

(24نیوز)سپریم کورٹ میں  سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  چودھری پرویز الہیٰ کی حراست کیخلاف کیس کی سماعت ،وکیل پرویز الہیٰ لطیف کھوسہ نے موقف اخیتار کیا کہ جھوٹے مقدمے بنا کر میرے موکل کو گرفتار کیا گیا،شاید اس ملک میں اب آئین نام کی کوئی چیز نہیں۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی،  وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ غنڈوں نے آکر پرویز الہیٰ کو بوری کی طرح گاڑی میں ڈالا، ایک کیس میں ضمانت ہوتی ہے تو دوسرے میں پکڑ لیتے ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی توہین کی گئی،لاہور ہائیکورٹ نے واضح کہا تھا کہ کسی بھی نامعلوم کیس میں گرفتار نہ کیا جائے۔

جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے یہ کس قانون میں لکھا ہے،کیا عدالتیں ملزم کو جرم کرنے کا لائسنس دے رہی ہیں،ایک بندے کو گرفتار کرنے سے روک دیا جائے اور وہ باہر جاکر دو قتل کر دے تو کون ذمہ دار ہوگا،ججز نے بھی قانون کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لیٹر کمی؟

لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ بھی مذاق ہے کہ ضمانت کے بعد دوسرے کیس میں پھر گرفتار کر لیں،آج کل عدلیہ اور عام شہریوں سے مذاق ہورہا ہے،اس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ یہ مذاق تو 70 سال سے ہو رہا ہے آپکو پہلے یاد نہیں آیا۔

مزیدخبریں