فرانس کے دارالحکومت پر کھٹملوں کا حملہ،شہریوں میں خوف وہراس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فرانس کے دارالحکومت پیرس پر کھٹملوں کا حملہ،شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس 2024 کے اولمپکس کی میزبانی کرنے جارہا ہے لیکن اس سے قبل کھٹملوں نے پیرس سمیت فرانس کے دیگر شہروں میں حملہ کردیا ہے، بس اسٹاپ، ریلوے اسٹیشنز ، ہوٹلز، ریسٹورینٹس اور ہوائی اڈوں سمیت کوئی بھی مقام ایسا نہیں ہے جہاں لال کیڑوں کا بسیرا نہ ہو۔
واضح رہے کہ کھٹمل انسانی خون پینے والا جانور ہے جس کے کاٹنے سے الرجی ہوجاتی ہے، اس حوالے سے پیرس کے ڈپٹی میئر نے ایکس پر کہا کہ ' کوئی بھی فرد ان کھٹملوں سے محفوظ نہیں ہے، ان کیڑوں کے کاٹنے سے ہونے والے انفیکشن کیلئے مؤثر اقدامات کی ضروت ہے جس کیلئے صحت کے حکام کمیونیٹیز اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا‘۔
ضرورپڑھیں:پاکستانی ٹیم پر دہشتگرد حملے کا خطرہ،پاکستان نے بھارت کو خبردار کردیا
اس کے علاوہ لال کیڑوں سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ نے وزیراعظم کو بھی خط لکھ دیا ہے جس میں انہیں تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے۔