اپنے ہی حلقے کی عوام سے گالیوں کی خبریں، شہباز شریف نے بیان جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شہباز شریف نے اپنے ہی حلقے کی عوام کی جانب سے گالیوں کی خبروں کے بعد اہم پیغام جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کل میں نے اپنے قومی اسمبلی کے حلقے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا۔ اس کیمپین کا مقصد صرف اپنا ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنا ہی نہی بلکہ ان کی باتیں اور تجاویز سن کر ان سے سیکھنا اور مسائل کا حل تلاش کرنا بھی ہے۔ کل میرے حلقے سے کچھ لوگوں نے میری گاڑی روک کر اپنے مسائل بیان کیے۔ آج میں نے ان کے نمائندوں کو مدوع کیا، ان کے علاقے کے مسئلے کو سنا اور اس کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ میرے نزدیک سیاست ایک عبادت ہے اور یہ عبادت خلق خدا کے خدمت کر کے ہی کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو زسامنے آئی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ کاہنہ نو کی عوام نے عوامی رابطہ مہم کے دوران شہباز شریف کی گاڑی کو روکا اور سخت احتجاج کیا جبکہ اس دوران گالیاں دینے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں ، ان ویڈیوز کی صداقت کا تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا البتہ شہباز شریف نے گاڑی روکے جانے کی تصدیق کر دی ہے ۔
کل میں نے اپنے قومی اسمبلی کے حلقے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا۔ اس کیمپین کا مقصد صرف اپنا ایجنڈا عوام کے سامنے رکھنا ہی نہی بلکہ ان کی باتیں اور تجاویز سن کر ان سے سیکھنا اور مسائل کا حل تلاش کرنا بھی ہے۔ کل میرے حلقے سے کچھ لوگوں نے میری گاڑی روک کر اپنے مسائل بیان کیے۔ آج… pic.twitter.com/tCLOodWBss
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 5, 2023