باپ برائے فروخت کا اشتہار! سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )باپ سے جھگڑے کے بعد 8 سالہ بچی نے باپ کی فروخت کا اشتہار لگا دیا، سوشل میڈیا پر تصویر شیئر ہونے کے بعد ہنگامہ برپا ہو گیا ۔
دراصل یہ واقعہ بھارت میں رونما ہوا ہے ، سوشل میڈیا پر ایک شخص نے باپ برائے فروخت کے اشتہار کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ یہ صرف ایک معمولی سی لڑائی تھی ، اس کے بعد اس شخص نے تمام تفصیل بتائی کی یہ اشتہار اسی کی بیٹی نے لکھا ہے اور اس کی عمر صرف 8 برس ہے ۔
صارف کی جانب سے پوسٹ کا شیئر کرنا تھا کہ یہ اشتہار وائرل ہو گیا، بچی کی حرکت نے جہاں دیکھنے والوں کو حیران کردیا وہیں اس کی یہ حرکت خبروں کی زینت بھی بن گئی،بچی کے باپ کا اکاؤنٹ ایکس پر میلن کوہولک کے نام سے ہے اور انہوں نے بتایا کہ ان کا 8 سالہ بیٹی سے معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا جس پر بیٹی کی جانب سے حیران کردینے والا لیکن مزاحیہ ردعمل سامنے آیا،میلن نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے غصے میں اپنے والد کی فروخت کا اشتہار گھر کے دروازے پر لگا دیا اور قیمت 2 لاکھ بھارتی روپے لگائی جس کی تصویر بھی میلن نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ، بچی نے دلچسپی رکھنے والے افراد کو مزید معلومات کیلئے گھر کی گھنٹی بجانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کو اپنے ہی حلقے میں گالیاں پڑ گئیں
اپنی پوسٹ میں میلن نے لکھا کہ گھر کے دروازے پر اشتہار دیکھ کر مجھے لگا میں اپنی بیٹی کیلئے اہمیت نہیں رکھتا،سوشل میڈیا پر بچی کی اس حرکت پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
A minor disagreement and 8-year-old decided to put up a Father For Sale notice out of our apartment door.
— Melanchoholic (@Malavtweets) October 2, 2023
Methinks I am not valued enough. ???? pic.twitter.com/Epavc6gBis