(ویب ڈیسک)50 ہزار سے کم آمدنی والے افراد پر ٹیکسز لگانے کی خبروں کے بعد چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر کی جانب سے اہم بیان آ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق چیئر مین ایف بی آر امجد زبیر کا کہنا ہے کہ 50 ہزار سے کم آمدنی والے افراد اور دکانوں پر ٹیکس لگانے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ملی اور نہ نئے ٹیکسز لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، طے شدہ ٹارگٹ کے مطابق ٹیکس جمع کر رہے ہیں،نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ملکی معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین ایف بی آر نے بورڈ ممبران کے ہمراہ وزیر خزانہ کو بریفنگ دی،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات، ریونیو کلیکشن پر بریفنگ دی گئی۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ زراعت پر ٹیکس لگانا صوبوں کا اختیار ہے، دکانوں پر ٹیکس لگانے کیلئے فی الحال تجویز زیر غور نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ کا پہلا میچ ، انگلینڈ کا نیوزی لینڈکو 283 رنز کا ہدف