عمران خان کی سالگرہ، حریم شاہ کا گفٹ دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) فحش ویڈیوز اور ملکی سیاست کی نامور شخصیات کے بارے میں افواہیں پھیلانے کے حوالے سے مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سالگرہ کے موقع پر گفٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی مداح ہیں اور ان کے حوالے سے اکثرو بیشتر پیغا م جاری کرتی رہتی ہیں اور ان کی گرفتاری پر حکومتی اراکین و سیاستدانوں کو فحش ویڈیوز جاری کرنے کی دھمکی بھی دیتی نظر آئی ہیں ، لیکن اس بار انہوں نے عمران خان کے جنم دن کے حوالے سے اپنے فالوورز میں انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔
آج عمران خان صاحب کی سالگرہ کے موقع پر میں نے اپنے فالورز میں لاکھوں روپے کے انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر آپ بھی انعام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس پوسٹ کے نیچے Gift Me کمنٹ کریں۔ شکریہ۔ pic.twitter.com/fLkNJ2rtbd
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) October 5, 2023