سمگلنگ کی روک تھام کیلئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر سختی اہم قرار 

Oct 05, 2023 | 18:54:PM
سمگلنگ کی روک تھام کیلئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر سختی اہم قرار 
کیپشن: ایف پی سی سی آئی لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)ایف پی سی سی آئی نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر سختی اہم قرار دےدی۔
ایف پی سی سی آئی نائب صدر شبیر منشاہ نے کہاہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹرید پر دس فیصد فیس اور مختلف اشیا پر پابندی عائد کرنا درست فیصلہ ہے، اس فیصلے سے سمگلنگ میں نمایاں کمی ہوگی ،نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ اس فیصلے سے غیر قانونی طور پر جانے والے ڈالر بھی رک جائیں گے ،سمگلنگ سے حکومت کو ٹیکسز اور ڈیوٹی سے اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)


نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ بینک اکاؤنٹ والی نامکمل خبروں سے پریشانی بڑھ جاتی ہیں،سٹیٹ بینک نے وضاحت کردی ہے کہ بینک اکاؤنٹ میں رقم محفوظ ہے ۔
شبیرمنشاہ نے کہا ہے کہ ڈالر سستا ہونے کے اب مثبت اثرات کیلئے بھی اقدامات کرنے ہونگے تاکہ مہنگائی کی بڑھتی رفتار کم ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے جہانگیر ترین کو بڑی خوشخبری سنا دی