محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنزکی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل کرسٹین کے ہاکنز(Ms.Kristin K. Hawkins) نے ملاقات کی, دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،امریکی قونصل جنرل نے تاریخی عمارتوں خصوصا مذہبی مقامات کی بحالی اور تزئین وآرائش کے لئے وزیر اعلی محسن نقوی کے اقدامات کو سراہا، امریکی قونصل جنرل نے کہا ہ پنجاب حکومت مذہبی و ثقافتی ورثہ کو محفوظ بنانے کیلئے قابل قدر کام کر رہی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام شہریوں کوآئین کے مطابق یکساں حقوق حاصل ہیں،مذہبی اور تاریخی عمارتوں کی بحالی کے لئے جامع پلان مرتب کیا ہے، ہماری حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کو محور بنا کریکساں ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔امریکی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن مکمل ،نوٹیفکیشن جاری
صوبائی وزیر اطلاعا ت و ثقافت عامر میر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر لاہور اور امریکی قونصلیٹ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔