کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں دو کھلاڑیوں نے سینچریاں جڑ دیں

Oct 05, 2023 | 19:42:PM

(حسنین محی الدین)کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں ہی دو کھلاڑیوں نے سینچریاں جڑ دیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں ہونے والے ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں  نیوزی لینڈ کے اوپنر کون وے اور ون ڈاون آنے والے آل راونڈر رویندرا نے سینچریاں جڑ دی ہیں ، کیوی کپتان ٹام لیتھم کی جانب سے  ٹاس جیتنے کے بعد انگلش ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی جس پر انگلیڈن ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر  282 رنز بنائے ۔ 

میچ سمری کی بات کی جائے تو انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ 77 اور جوز بٹلر 43 رنز بنا کر نمایاں رہے ، نیوزی لینڈ کی جانب سے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ 

 انگلش ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ ملان اور جونی بیئر سٹو میدان میں اترے ، اوپننگ جوڑی لمبی پارٹنرشپ نا لگا سکی اور 40 رنز کے مجموعے پر ڈیوڈ ملان 14 رنز بنا کر چلتے بنے ، جوئے روٹ  ،بیئر سٹو کا ساتھ دینے کیلئے میدان میں اترے لیکن  بیر سٹو ہی لمبی اننگ نہ کھیل سکے اور 64 رنز کے مجموعے پر 33 رنز بنا کر سینٹنر کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے ، اس کے بعد ہیری بروک میدان میں اترے لیکن وہ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے اور صرف 25 رنز بنا کر چلتے بنے ، اس کے بعد آنے والے آل راونڈر معین علی صرف 11 رنز ہی بن سکے ،جوز بٹلر   اور جوئے روٹ نے ٹیم کا مجموعہ 188 رنز تک پہنچایا اور پھر جوز بٹلر ہی 43 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ جوئے روٹ بھی ٹیم کو منجھدار میں چھوڑ کر 77 رنز بنا کر  229رنز کے مجموعے پر آوٹ ہو گئے، ان کے بعد کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دیکھا سکاجبکہ عادل رشید اور مارک ووڈ ناٹ آوٹ رہے ۔

 ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان ’ٹام لیتھم ‘نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کین ولیمسن صحت یاب ہورہے ہیں، اگلے میچز کھیلیں گے،واضح رہے کہ پاکستان اپنا ورلڈکپ کا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا،ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

مزیدخبریں