بارشیں ہونگی یا نہیں؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

Oct 05, 2023 | 20:35:PM
بارشیں ہونگی یا نہیں؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کےمطابق جمعہ کے روز  اسلام آباد  سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا، تاہم گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،خیبر پختونخوا  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال اور دیر میں  چند مقا مات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔  
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  موسم خشک   جبکہ جنوبی اضلاع میں  دن کےاوقات میں  گرم رہے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک   جبکہ جنوبی اضلاع  میں دن کے دوران  گرم رہے گا جبکہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع  میں موسم  خشک اور دن کے دوران گرم  رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے ہی میچ میں دو سینچریاں

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق    کشمیر میں موسم خشک جبکہ  گلگت بلتستان   میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔