ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مجموعی طور پر 13 کروڑ10 لاکھ کی کمی 

Oct 05, 2023 | 21:07:PM

(اشرف خان)ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ  ذخائر میں کمی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 2.10 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر 7.63 ارب ڈالر سے کم ہوکر 7.61 ارب ڈالر رہ گئے۔
مرکزی بینک کاکہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 5.41 ارب ڈالر رہ گئے ،ملکی مجموعی ذخائر میں 13.10 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ،ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 13.16 ارب ڈالر سے کم ہوکر 13.03 ارب ڈالر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری شافع حسین آئندہ الیکشن کس نشست پر لڑینگے؟ اہم اعلان کردیا

مزیدخبریں