نگراں وزیر خزانہ سے چینی سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Oct 05, 2023 | 21:28:PM

(24 نیوز)نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے چین کے سفیرکی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات ہیں،حکومت معاشی اصلاحات کی کوشش کر رہی ہے ،حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔
وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ چین کے سفیر نے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ،ملاقات میں سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا ،دونوں ممالک نے معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ۔

یہ بھی پرھیں: چودھری شافع حسین آئندہ الیکشن کس نشست پر لڑینگے؟ اہم اعلان کردیا

مزیدخبریں