یو اے ای حکومت نے صحرا سے درجنوں مردہ بلیاں ملنے کی تحقیقات شروع کردیں

Oct 05, 2023 | 21:38:PM

(ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای )حکومت نے ابوظبی کے صحرا میں 100 سے زیادہ بلیاں  مردہ حالت میں پائے جانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای  حکام کا کہنا ہے کہ اس ظالمانہ اور غیر مہذبانہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، بلیوں کو صحرا میں پھینک دینے کا عمل انتہائی مذموم ہے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔خیال رہے کہ 100 مردہ بلیوں کے ساتھ علاقے سے 84 بلیاں زندہ بلیاں بھی ملی تھیں جو بھوک اور پیاس سے نڈھال تھیں۔ مزید برآں علاقے میں زندہ بلیوں کی گھر گھر تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ جانوروں کے حقوق کا تحفظ کرنے والوں نے صحرا میں مردہ بلیوں کو دیکھ کر اسے قتل عام قرار دیا۔

مزیدخبریں