سٹے بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن , سونے کی قیمت 27 ہزار روپے کم ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)بلیک مافیا کے خلاف کاروائی کے بعد صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں زبردست کمی کا سلسلہ جاری ہے،فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 88 ہزار روپے ہوگئی، جبکہ10 گرام کی قیمت 1 لاکھ 60 ہزار 400روپے پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کرنسی اور سونا ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 27000 روپے کی بڑی کمی ہوچکی ہے جبکہ دس گرام کی قیمت میں 24 ہزار 715 روپے کی بڑی کمی ہوچکی ہے۔
صرافہ بازار سے آخری ریٹ 12 ستمبر کو جاری ہوئے تھے جس میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار روپے تھا، جبکہ اسی روز عالمی صرافہ بازار میں 15 ڈالر فی اونس گرنے کے باوجود سٹے بازوں نے سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 6 سو روپے اضافہ کیا تھا، صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 12ستمبر کو دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 84 ہزار 585روپے تھی جو اب 24 ہزار 715 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 60 ہزار 400 روپے کی ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بارشیں ہونگی یا نہیں؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا گزشتہ روز کے مقابلے میں 12 ڈالر سستا ہوا،فی اونس سونا 1826 ڈالر سے کم ہوکر 1814 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن صدر حاجی ہارون چاند کا کہنا ہے کہ بلین مارکیٹ سے آج بھی سونے کے ریٹ کا اجرا نہیں کیا گیا ،پیر9 اکتوبر سے سونے کے ریٹ کا باقاعدہ اجرا کیا جائے گا۔