صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
صداقت علی عباسی پر آر اے بازار راولپنڈی میں سرکار نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا رکھی تھی،انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ درخواست گزار بے قصور ہے پولیس کی جانب سے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا۔
عدالت نے 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض صداقت عباسی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے صداقت عباسی سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 اکتوبر کو ریکارڈ طلب کرلیا،ایف آئی آر غداری، دہشتگردی، جلاؤ گھیراؤ اور بغاوت جیسی سنگین دفعات کے تحت درج کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹے بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن , سونے کی قیمت 27 ہزار روپے کم ہوگئی