"یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسکیم کو بڑھانے کا فصیلہ کیا ہے"، گوہر اعجاز

Oct 05, 2023 | 22:45:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز  نے عوام کو یہ خوشخبری دی ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے پاکستانی برٓمدات کے لئے جی پی ایس سکیم 2027 تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گوہر اعجاز نے  سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر  اپنے بیان مین کہا کہ عوام کو یہ بتاتے ہوئے مسرت ہے کہ یورپی پارلیمنٹ ممبران نے جی ایس پی اسکیم 2027 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، یورپین کونسل جلد موجودہ سکیم کو وسعت دینے کا اعلان کرے گی۔

 گوہر اعجاز نے کہا کہ  یاداشت بخیر ،جی ایس پی اسکیم کا مقصد سب کی فلاح ہے، میں پرامید ہوں، اور یورپی پارلیمنٹ کے فیصلے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،پاکستان جی ایس پی پلس اسکیم پر عملدرآمد کے لیے پر عزم ہے۔