(اشرف خان)وفاقی وزیر برائے تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے عوام کو یہ خوشخبری دی ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے پاکستانی برٓمدات کے لئے جی پی ایس سکیم 2027 تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوہر اعجاز نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان مین کہا کہ عوام کو یہ بتاتے ہوئے مسرت ہے کہ یورپی پارلیمنٹ ممبران نے جی ایس پی اسکیم 2027 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، یورپین کونسل جلد موجودہ سکیم کو وسعت دینے کا اعلان کرے گی۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ یاداشت بخیر ،جی ایس پی اسکیم کا مقصد سب کی فلاح ہے، میں پرامید ہوں، اور یورپی پارلیمنٹ کے فیصلے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،پاکستان جی ایس پی پلس اسکیم پر عملدرآمد کے لیے پر عزم ہے۔