پنجاب کے تاریخی ہیرو "دلا بھٹی"  کھیل 7 اکتوبر کو الحمراء میں پیش کیا جائے گا

Oct 05, 2023 | 23:21:PM

(زین مدنی)پنجاب کے تاریخی ہیرو "دلا بھٹی" کے نام سے  کھیل 7 اکتوبر کو الحمراء میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ رائٹر اور ڈائریکٹر عاصمہ اسماعیل بٹ نے الحمراء ادبی بیٹھک میں فلمسٹار دردانہ رحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دلا بھٹی پنجاب کا ایک تاریخی ہیرو تھا جو  انگریز کے سامنے ڈٹ گیا۔ڈرامہ میں آپ کو اکبر بادشاہ اور شاہ حسین کا کردار بھی نظر آئے گا،اس ڈرامہ میں پچیس فنکار حصہ لے رہے ہیں،سیکرٹری کلچر پنجاب کو دلا بھٹی کے بارے میں بتایا تو انہوں نے مجھے دلا بھٹی کھیل کو پورے پنجاب میں کرنے کو کہا ہے، پنجاب  آرٹس کونسوں میں دلا بھٹی ڈرامہ کروں گی۔
پنجاب آرٹس کونسل بھی اس طرح کے تاریخی ڈرامے پرموٹ کرے،میں نے مختلف موضوع پر ڈرامے کئے ہیں،انڈیا میں بھی جا کر شاہ حسین پر ڈرامہ کیا تھا،ہیر رانجھا ڈرامہ لکھوایا ہے اس کو دسمبر میں اسٹیج کروں گی۔عاصمہ بٹ نے کہا کہ میں نے کمرشل ڈرامہ گزشتہ سترہ سال سے چھوڑ دیا ہے، آرٹ ڈرامے کرتی ہوں،شکریہ ادا کرتی ہوں سکیرٹری کلچر پنجاب علی نواز ملک کا اس نے میری تجویز پر مجھے الحمراء میں دلا بھٹی پیش کرنے کی دعوت دی ہے،انہوں نے کہا کہ ایسے ڈراموں کو پرموٹ کرنا چاہیے تاکہ ہمارے نوجوان نسل کو اپنے ہیروز کے بارے میں علم ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں:"ٹرولنگ کا بہترین جواب کیا ہے"، شہناز گل نے بتادیا

عاصمہ بٹ نے کہا کہ آل پاکستان چائنیز اوورسیز یوتھ فیڈریشن بھی میرے ساتھ ہے ،مجھے اس کام میں میڈیا کے بھی ساتھ چاہیے، عاصمہ بٹ نے کہا کہ حکومت فنکاروں کی سرپرستی کرے۔اس ڈرامہ سے پنجابی زبان پرموٹ ہوگی ،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے کمرشل ڈرامے کو درست سمت پر ڈالا دیا ہے،امید ہے کہ ہمارا اسٹیج اچھا ہوگا۔
فلمسٹار دردانہ رحمن نے کہا کہ عاصمہ بٹ کی ہمت کو داد دیتی ہوں ۔انہوں نے ہمیشہ مختلف کام کیا ہے، فن کو پرموٹ کیا ہے،دلا بھٹی تاریخی کھیل ہے،یہ ڈرامہ ایک صاف ستھرا اور نوجوان نسل کے لئے ایک سبق ہے،دوسرے لوگ بھی اپنے کلچر پر ڈرامہ پیش کریں۔

مزیدخبریں