تحریک انصاف کی احتجاج کی کال،  لاہور کے داخلی اور خارجہ راستے بند

Oct 05, 2024 | 00:22:AM

(وقاص احمد)پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر لاہور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ناکوں پر موجود اہلکار محدود تعداد میں گاڑیوں کو شہر میں داخلے اور باہر نکلنے کی اجازت دے رہے ہیں،موٹروے کو کنٹینرز لگا کر آنے اور جانے کے لئے بند کیا گیا ۔

ٹھوکر نیاز بیگ، بابوصابو،  محمود بوٹی انٹرچینج پر داخلہ بند کر دیا گیا،پولیس کی نفری رات بھر ناکوں پر موجود رہے گی،پولیس نے کنٹینرز لگا کر راستوں کو بند کیا ہے،پولیس نے کنٹینرز کی دو سطحی رکاوٹیں بنائی ہیں۔

مزیدخبریں