ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، بھارت  ہار گیا ، ویسٹ انڈیز کو بھی شکست

Oct 05, 2024 | 08:59:AM
ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، بھارت  ہار گیا ، ویسٹ انڈیز کو بھی شکست
کیپشن: فوٹو کرک انفو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی جنوبی افریقہ سے10 وکٹوں سے ہار گئی ۔

دبئی میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا۔

بھارتی ویمن ٹیم ہدف کے تعاقب میں 102 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ایک اور میچ میں جنوبی افریقہ نے سابق عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں پر 118 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقہ نے ہدف اٹھارویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔