پاکستان کے پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی ایک اور  جیت 

Oct 05, 2024 | 09:08:AM

(24 نیوز) پروفیشنل باکسنگ کیریئر میں پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے مالٹا میں ہونے والی ورلڈ باکسنگ فیڈریشن (ڈبلیو بی ایف) کی رینکنگ فائٹ جیت کر جارجیا کے باکسر جابا کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔

یہ محمد وسیم کے پروفیشنل باکسنگ کیریئر کی تیرہویں کامیابی ہے جس میں انہوں نے نویں مرتبہ اپنے حریف کو ناک آؤٹ کیا اس کامیابی کے ساتھ پروفیشنل باکسنگ میں انہوں نے پندرہ میں سے تیرہ مقابلے جیتے ہیں۔

مزیدخبریں