مخالف کھلاڑی کو کاٹنے والے فٹبالر پر پابندی اور جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برطانیہ کے فٹبال کلب پریسٹن کے سٹرائیکر مِلوٹِن اوسماجِک پر بلیک برن کے ڈیفنڈر اوون بیک کو کاٹنے کے نتیجے میں آٹھ میچ کی پابندی اور 15 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
واقعہ سکائی بیٹ چیمپئن شپ میں لنکا شائر کے دو کلبز کے درمیان 22 ستمبر کو کھیلے گئے ایک میچ میں پیش آیا۔
بلیک برن کے منیجر جان یوسٹیس کا میچ کے بعد ہونے والی نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ اوون بیک کی گردن پر ایک بڑا سا کاٹنے کا نشان تھا۔ انہوں نے یہ نشان اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو دکھایا۔
گزشتہ روز پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے فٹبال ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فارورڈ کھلاڑی نے 87 ویں منٹ کے قریب مخالف کھلاڑی کو کاٹ کر اپنے پُر تشدد عمل کا اعتراف کیا ہے۔