گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ لاہور میں گہرے بادل چھانے لگے۔
پنجاب کے مختلف علاقے مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، لاہور اور قصور میں گرج چمک کے سا تھ بارش کا امکان ہے، اس کےعلاوہ راولپنڈی، گجرات، اوکاڑہ، شیخوپورہ، نارووال، حافظ آباد، وزیرآباد، خوشاب اور سرگودھا میں بارش جبکہ سیالکوٹ، میانوالی اورگرد و نواح میں گرج چمک کے سا تھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقے چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ اور گرد و نواح میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی ریاستوں میں سیلاب سے بڑی تباہی، 223 شہری ہلاک
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم رہے گا، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، وزیرستا ن اور ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے سا تھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی ہے اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک اور بارش ہونے کی توقع ہے۔