گنڈا پور کے قافلے نے رات کٹی پہاڑی پر ہی گزاری

رات گئے تک مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا ، موٹر وے سارا دن میدان جنگ بنا رہا

Oct 05, 2024 | 09:47:AM

(محمد عمران)خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے قافلے نے رات کٹی پہاڑی پر ہی گزاری ، پی ٹی آئی مظاہرین کٹی پہاڑی کو سرتوڑ کوشش کے باوجود کراس نہ کر سکے ۔

رکاوٹیں ہٹانے کیلئے بھاری مشینری بھی وزیر اعلیٰ کے قافلے کے ساتھ تھی ،رات گئے تک مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا ، موٹر وے سارا دن میدان جنگ بنا رہا ۔مظاہرین ڈنڈےلہراتے ،غلیلوں کےساتھ پتھراوکرتےرہے۔

شیلنگ کا اثر زائل کرنے  کیلئے مظاہرین نے موٹروے کےآس پاس کی جھاڑیوں کو آگ لگا دی۔جھڑپوں کےدوران زخمی ہونیوالے دو مظاہرین کو قریبی ہسپتال بھی منتقل کیا جا چکا ہے ، مظاہرین کو  ہرصورت اسلام آباد داخلے سے روکنے کے لیے رینجرزکے دستےکٹی پہاڑی کےمقام پرتعینات ہے جبکہ ان کا ساتھ دینے کیلئے پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری بھی  موجودہے ۔

مزیدخبریں