خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس،درخواست ضمانت پرسماعت 10اکتوبرتک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین)ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغواء برائے تاوان کیس میں آمنہ عروج کے شریک ملزم ممنون حیدر کی درخواست ضمانت پر سماعت 10اکتوبرتک ملتوی کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت پر سماعت کی،خلیل الرحمان قمر کے وکیل مدثر چودھری اور زین علی قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے توملزم ممنون حیدر کے معاون وکیل نے دلائل کےلئے مہلت طلب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے سینئر وکیل آج دلائل کیلئے دستیاب نہیں۔
عدالت نے آئندہ سماعت پرملزم کی ضمانت پر فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔