پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Oct 05, 2024 | 10:16:AM
پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

آج کا دن ہمارے اُن رہبروں کے نام جنہوں نے ہم جیسے بے شعور پتلوں کو شعور دے کر انسان بنایا، اساتذہ اخلاقی، فکری اور سماجی ترقی کے معمار ہیں، اساتذہ کرام کے انمول کردار کو عزت دینے اور ان کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یہ دن مقرر کیا گیا ہے۔

سماجی و قومی ترقی میں اساتذہ کے گراں قدر حصے کے اعتراف کیلئے 1994ء سے سلسلہ شروع ہوا اور وقت کے ساتھ یہ روایت مضبوط ہوئی اور وہ معاشرے جہاں ماضی قریب میں اس خصوصی دن کا تصور نہ تھا اب وہاں بھی ٹیچرز ڈے پر بچے اپنے اساتذہ کو تحائف اور تہنیتی کارڈ پیش کرتے اور پیغامات بھیجتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 63اے عدالتی فیصلہ،مولانا کا پتہ صاف،بازی پلٹ گئی

اس روایت نے استاد اور شاگرد کے خوبصورت رشتے میں نئے احساسات اجاگر کئے ہیں، اساتذہ کی خدمات کے اعتراف کا ایک طریقہ یہ ہے جو ٹیچرز ڈے پر حق خدمت کے طور پر اختیار کیا جاتا ہے مگر صرف پھول‘ کارڈ یا تحائف ہی اس اعتراف کیلئے کافی نہیں۔