ایکشن انٹرٹینر فلم "الفا"کب ریلیزہوگی؟یَش راج فلمزنے اعلان کردیا

عالیہ بھٹ اور شرواری واگ مرکزی کردار، ہریتھک روشن فلم میں خصوصی کیمیو کریں گے

Oct 05, 2024 | 10:17:AM
ایکشن انٹرٹینر فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یَش راج فلمزنے ایکشن انٹرٹینر فلم "الفا"25 دسمبر 2025 کو سینما گھروں  میں ریلیزکرنے کااعلان کردیا،اس فلم کو آدتیہ چوپڑا پروڈیوس کر رہے ہیں۔

فلم میں عالیہ بھٹ اور شرواری واگ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی جبکہ ہریتھک روشن فلم میں خصوصی کیمیو کریں گے،بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق انیل کپور اوربوبی دیول بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

شرواری نے ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے  کہ عالیہ ایک بہترین انسان اور اداکارہ ہیں،ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک ماسٹر کلاس کی طرح ہے۔

یہ فلم یَش راج فلمز کے کامیاب اسپائی یونیورس کی ساتویں فلم ہے، جس کا آغاز سلمان خان اور کترینہ کیف کی "ٹائیگر"سیریز سے ہوا تھا،فلم کی ہدایت کاری شیو روائل نے کی ہے اور "الفا" کو یَش راج فلمز کی اسپائی یونیورس میں ایک اچھا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔