عمرکوٹ :باپ نے3 بچوں کو پھانسی دینے کے بعد خود کشی کر لی

Oct 05, 2024 | 11:01:AM

(24 نیوز)عمرکوٹ میں درخت سے لٹکی 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق لاشیں  پلی موڑ سٹاپ پر درخت سے لٹکی ہوئی ملیں۔

پولیس نے بتایا کہ لاشیں چمن کولہی نامی شخص اور اس کے تین بچوں کی ہیں، بچوں کی عمریں 4 سے 8 سال کے درمیان ہیں۔ 

پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بیوی سے ناراضگی پر شوہر نے بچوں کو پھانسی دینے کے بعد خودکشی کی ہے جس کی تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں