گووندا کی گولی لگنے کے بعد پہلی ویڈیو سامنے آگئی
بالی ووڈ کے سپرسٹاراپنے لائسنس یافتہ ریوالور سے ٹانگ میں گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گئےتھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈفلموں کے سپر سٹار گووندا کی گولی لگنے کے بعد پہلی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
گووندا منگل کی صبح اپنے لائسنس یافتہ ریوالور سے ٹانگ میں گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہو گئےتھے،جس کے بعد انہیں ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیاتھا جہاں ڈاکٹروں نے ایک گھنٹے کی سرجری کے بعد گولی نکال دی تھی۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے ان کا لائسنس یافتہ ریوالور بھی ضبط کر لیا ہے،گووندا کے مینیجر ششی سنہا کے مطابق اداکار کے ساتھ یہ واقعہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب وہ کولکتہ روانہ ہونے کے لیے تیار ہو رہے تھے،وہ اپنا ریوالور الماری میں رکھ رہے تھے کہ غلطی سے گولی چل گئی،اس وقت گووندا گھر میں اکیلے تھے اور ان کی اہلیہ کولکتہ میں تھی۔
جمعہ کو گووندا کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا،ڈسچارج ہونے کے بعد ان کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے ہیں۔