(24 نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے چارباغ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے انٹیلی جنس پر مبنی مشترکہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خارجی دہشت گرد سرغنہ عطاء اللہ عرف مہران سمیت 2 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سوات کے علاقے چار باغ میں مشترکہ آپریشن 4 اور 5 اکتوبر کی شب انٹیلی جنس کی اطلاع پر کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خارجی سرغنہ عطاء اللہ سمیت 2 خوارج ہلاک ہو گئے جبکہ ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ خارجی عطا اللہ عرف مہران علاقے میں دہشت گردوں کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا۔