جلاؤ گھیراؤ مقدمات: فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 5 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کابڑا فیصلہ
دوران سماعت سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں میں 28 اکتوبر تک توسیع کا حکم دے دیا۔