دلجیت دوسانجھ نے لائیو کنسرٹ میں ہانیہ عامر کوسٹیج پر مدعو کرلیا

معروف بھارتی گلوکارواداکار برطانیہ کےمختلف شہروں میں میوزک کنسرٹس کررہے ہیں

Oct 05, 2024 | 11:46:AM
دلجیت دوسانجھ نے لائیو کنسرٹ میں ہانیہ عامر کوسٹیج پر مدعو کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) معروف پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے لائیو کنسرٹ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سٹیج پر مدعو کرلیاجس کی ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ کچھ دنوں سے دلجیت دوسانجھ برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں میوزک کنسرٹس کررہے ہیں۔

گلوکار کے کنسرٹس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں ان کے ہمراہ اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے،یہ وائرل ویڈیو دلجیت دوسانجھ کے لندن میں ہونے والے حالیہ کنسرٹ کی ہے جس میں اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی بطورِ مداح شرکت کی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب دلجیت دوسانجھ کو کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی کا علم ہوتا ہے تو وہ اداکارہ کو اسٹیج پر مدعو کرتے ہیں اورہانیہ عامر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ سُپراسٹار ہیں، براہِ کرم سٹیج پر تشریف لائیں۔

ہانیہ عامر مداحوں کی بھرپور تالیوں میں اسٹیج پر جاتی ہیں تو گلوکار اُن کے لیے گلوکاری کرتے ہیں اور پھر اداکارہ بھی دلجیت سمیت تمام مداحوں کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

دلجیت دوسانجھ کہتے ہیں کہ ہانیہ جی! آپ بہت اچھا کام کرتی ہیں، میں آپ کے ڈرامے بڑے ہی شوق سے دیکھتا ہوں،آپ میری دعوت پر اسٹیج پر آئیں، اس کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔