فیض آباد میں ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کے 17 کارکنوں پر مقدمہ درج
ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پتھراؤ سے راولپنڈی پولیس کے 4 اہلکار شدید زخمی ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فیض آباد میں گزشتہ رات ہنگامہ آرائی کرنے پر پی ٹی آئی کے 17 کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا ہے جس میں 250 نامعلوم کارکنوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کے پتھراؤ سے راولپنڈی پولیس کے 4 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں:عمران خان ہماری ریڈ لائن، ہدف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: علی امین گنڈاپور
درج مقدمہ کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں نے فیض آباد پر پولیس اہلکاروں اور پولیس موبائل وینز پر حملہ کیا۔
ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن ڈنڈے اٹھائے ریاست مخالف نعرے لگاتے ہوئے فیض آباد کی طرف جا رہے تھے۔