مہوش حیات بے نظیراورہانیہ عامر مریم نواز کے کردار نبھاسکتی ہیں,ندیم بیگ

بلاول کے لیے بلال عباس، آصف زرداری کے لیے ساجد حسن اور نواز شریف کے لیے شان شاہد کا انتخاب کریں گے

Oct 05, 2024 | 13:03:PM

(ویب ڈیسک)معروف فلم ڈائریکٹر ندیم بیگ کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی شخصیات پر بائیو پک بنائی جائے تو مریم نواز کے کردار کے لیے ہانیہ عامر اور بے نظیر بھٹو کے کردار لیے مہوش حیات منتخب کریں گے۔

"جوانی نہیں آنی" اور"پنجاب نہیں جائوں گی"جیسی ہٹ فلموں کے ہدایت کار نے ساتھی فنکارہ عفت عمر کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اپنی مشہورڈرامہ سیریل "نورجہاں"سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔

عفت عمر نے دورانِ انٹرویو ندیم بیگ سے سوال کیا کہ اگر پاکستانی سیاسی شخصیات پر بائیوِپک بنائی جائے تو آپ کس شخصیت کے لیے کون سے اداکار یا اداکارہ کا انتخاب کریں گے؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے ندیم بیگ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی پر اگر فلم بنائی جائے تو موجود اداکار تو نہیں لیکن ماضی کے مشہور اداکار محمد علی اگر زندہ ہوتے تو انہیں کاسٹ کرتا کیونکہ ان کی شخصیت کے ساتھ ساتھ ان کی آواز بھی بھٹو صاحب سے ملتی جلتی تھی۔

بے نظیر بھٹو اورمریم نواز سے متعلق سوال  پر معروف ڈائریکٹر نے دیر کیے بغیر مہوش حیات کا نام لیا اور کہا کہ بے نظیر کے کردار کے لیے ان سے بہتر کوئی ذہن میں نہیں آتی جبکہ مریم نوازشریف کے کردار کے لیے انہوں نے پہلے عائزہ خان کے نام پر غور کیا پھر کہا کہ ہانیہ عامر کا چہرہ ان سے ملتا ہے۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ بلاول بھٹو زرداری کے لیے بلال عباس، آصف علی زرداری کے لیے ساجد حسن، نواز شریف کے لیے شان شاہد جبکہ شہباز شریف کے لیے پاکستانی نہیں بلکہ بھارتی اداکار عامر خان کا انتخاب کریں گے۔

مزیدخبریں