کانسی کا تمغہ  جیتنے والی  قومی ہاکی ٹیم کو بالآخر ڈیلی الائونس مل گیا

Oct 05, 2024 | 13:09:PM

(24 نیوز)   چین میں منعقدہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پاکستانی  ٹیم کو بالاآخر ڈیلی الائونس ادا کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ(پی ایس بی)سے فنڈز ادائیگی کے بعد ہاکی فیڈریشن نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے لگائے گئے 25 دنوں کے کیمپ کا ڈیلی الائونس 50ہزار فی کھلاڑی ادا کردیا ہے۔

 قبل ازیں کھلاڑیوں کو 3 ہزار روپے ڈیلی الائونس دینے کا کہا گیا تھا جس پر فیڈریشن کا کہنا تھا کہ یہ پالیسی یکم جنوری 2025 سے لاگو ہوگی۔

قومی کھلاڑیوں کا ایشین چیمپئنز ٹرافی کا انٹرنیشنل ڈیلی الائونس ابھی واجب الادا ہے، کھلاڑیوں کو 20 ہزار روپے کے حساب سے ڈیلی الائونس دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برانز میڈل اپنے نام کیا تھا۔

مزیدخبریں