راستے بند،احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی نے نئی حکم عملی تیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں احتجاج کا معاملہ،احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی نے نئی حکم عملی تیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق مینار پاکستان نہ پہنچنے کی صورت میں 6 مقامات پر احتجاج کیا جائے گا،داتا دربار، راوی پل اور ریلوے سٹیشن کے سامنے احتجاج کیا جائے گا، تین مزید مقامات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کارکنان مینار پاکستان نہ پہنچ سکے تو 6 مقامات پر جمع ہوں گے، کارکنان 6 متعین مقامات پر اکٹھے ہو کر احتجاج کریں گے، پارٹی کی جانب سے کچھ دیر میں کارکنان کو ہدایت جاری کی جائے گی.