اداکارہ ارمینا خان خوف ناک کارحادثے میں بال بال بچ گئیں

الحمدللہ! میں اور میری فیملی محفوظ رہی لیکن حادثے کی وجہ سے ابھی تک کانپ رہی ہوں

Oct 05, 2024 | 13:34:PM
اداکارہ ارمینا خان خوف ناک کارحادثے میں بال بال بچ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان کی کار کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آیا تاہم وہ محفوظ رہیں۔

ارمینا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر مختلف اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اپنے حالیہ حادثے سے متعلق آگاہ کیا کہ ایک ٹرک نے ہماری چھوٹی سی گاڑی کو ٹکر ماری، ہم اس خوف ناک حادثے میں مرنے ہی والے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں زندہ بچا لیا۔

اُنہوں نے کہا کہ الحمدللہ! میں اور میری فیملی محفوظ رہی لیکن میں اس حادثے کی وجہ سے ابھی تک کانپ رہی ہوں۔

ارمینا خان نے اپنی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرک نے اُسی طرف ٹکر ماری جہاں میری بیٹی بیٹھی ہوئی تھی لیکن میں نے پہلے ہی حفاظت کے لیے دُعا پڑھ لی تھی جس کی وجہ سے ہم محفوظ رہے۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کی نیک خواہشات کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اور میرے اہلخانہ کو اپنی دُعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ ارمینا خان نے سال 2020 میں فیصل رضا خان سے شادی کی تھی جبکہ سال 2022 میں اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔