شکست پر میڈل تقسیم! بھارتی شائقین اپنی خواتین ٹیم پر بھڑک اُٹھے

Oct 05, 2024 | 15:20:PM

(24 نیوز)ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے دوران نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست پر ڈریسنگ روم میں میڈل تقسیم کرنے پر بھارتی  کپتان، کھلاڑی اور مینجمنٹ تنقید کی زد میں آگئیں 

 گزشتہ روز دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 58 رنز سے شکست دیکر فاتحانہ آغاز کیا، میچ میں بھارتی فیلڈرز کی جانب سے کئی کیچز ڈراپ کیے گئے جبکہ ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

ناقص پرفارمنس اور فلاپ بیٹنگ شو کے بعد ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کیلئے اچھی فیلڈنگ پر جمائمہ روڈریگس کو میڈل سے نوازا گیا جس پر مداح چراغ پَا ہوگئے اور ٹیم پر تنقید کے نشتر چلادیے۔

   کپتان ہرمن پریت کور کی جانب سے جمائمہ کو میڈل دیا گیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تاہم فینز نے سوال اٹھایا کہ ناقص کارکردگی ایوارڈ سے کیوں نوازا جارہا ہے۔ کیویز کے ہاتھوں بڑے مارجن سے شکست کے بعد گروپ اے میں بھارتی ٹیم آخری پوزیشن پر موجود ہے جبکہ انہیں سیمی فائنل تک رسائی کیلئے بقیہ تمام میچز میں کامیابی سمیٹنا ہوگی۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کل روایتی حریف پاکستان کے مدمقابل آئے گی جہاں پاکستان نے ایونٹ کے پہلے میچ میں فتح سمیٹ کر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے جبکہ بھارت پر بھی پریشر بڑھا دیا ہے.

مزیدخبریں