ماوراحسین نے انسٹاگرام پر9 ملین فالورز کاسنگ میل عبورکرلیا

میری اُڑان بھرنے کے سفر میں سپورٹ کرنے کے لیے بہت شکریہ،مداحوں کوپیغام

Oct 05, 2024 | 15:28:PM

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ ماورا حسین نے سوشل میڈیا پرمقبولیت کے حوالے سے ایک اوراہم سنگ میل عبورکرلیا۔

ماورا حسین نے اداکاری کی دُنیا کے بعد سوشل میڈیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑتے ہوئے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر 9 ملین فالوورز حاصل کرلیے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے 9 ملین فالوورز کی تعداد کا جشن بڑے ہی شاندار انداز میں منایاجس کے لیے انہوں نے سفید پروں والا خوب صورت لباس پہن رکھاتھا جس میں وہ  بہت خوب صورت لگ رہی تھیں۔

ماورا حسین نے اپنے جشن کی چند تصاویر بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کیں جن میں وہ بہت خوش نظر آرہی ہیں۔

باصلاحیت اداکارہ نے 9 ملین فالوورز ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم 9 ملین ہیں، ایک دن ہم 90 اور 900 ملین بھی ہوں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے پیار کرنے اور میری اُڑان بھرنے کے سفر میں مجھے سپورٹ کرنے کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ،آپ کی محبت نے مجھے ہر مشکل کے سامنے مضبوطی سے کھڑا ہونا سکھایا، اگر آپ کا ساتھ نہیں ہوتا تو آج میں اس مقام پر نہیں ہوتی۔

آخر میں اُنہوں نے مداحوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب سے محبت کرتی ہوں۔

مزیدخبریں