بھارتی ماڈل و اداکارہ ماہی وج چکن گونیا کی تشخیص کے بعد ہسپتال داخل 

Oct 05, 2024 | 16:06:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی ماڈل و اداکارہ ماہی وج چکن گونیا کی تشخیص کے بعد ممبئی کے ہسپتال میں داخل ہوگئیں ۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی سے تعلق رکھنے والی 42 سالہ اداکارہ کوگزشتہ چند روز سے تیز بخار کے ساتھ جوڑوں میں شدید تکلیف تھی جس کے بعد انہوں نے ہسپتال میں معائنے کا فیصلہ کیا جہاں ان میں چکن گونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔ 

واضح رہے کہ وہ اپنے شوز"بالیکا ودھو" اور "لگی تجھ سے لگن" کی وجہ سے مشہور ہیں۔

مزیدخبریں