وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری کی خبر پربیرسٹر سیف کا بیان سامنے آگیا 

Oct 05, 2024 | 17:20:PM

(24نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی خبرپر ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا بیان سامنے آگیا۔ 
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں بیرسٹر سیف نے  کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو باظابطہ طور پر گرفتار نہیں کیا گیا ہے، رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری کے پی ہاؤس میں موجود ہیں،انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا 25 اکتوبر تک ضمانت پر ہیں، ان کی گرفتاری توہین عدالت ہوگی، وزیر اعلیٰ کو اگر گرفتار کیا گیا تو خیبر پختونخوا کی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہوگی۔ 
ان کا مزید کہنا تھا کہ  جعلی حکومت کو اس قسم کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات

مزیدخبریں