حکومت مخالف ریلی نکالنے پر 6 وکلا گرفتار 

Oct 05, 2024 | 17:37:PM
حکومت مخالف ریلی نکالنے پر 6 وکلا گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) وکلا ونگ کی جانب سے حکومت مخالف ریلی نکالنے پر  پولیس نے 6 وکلا کو گرفتار کر لیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی قیادت میں وکلا کی جانب سے ریلی نکالی گئی ، ریلی ہائیکورٹ بار سے اوقاف گیٹ کی جانب نکالی گئی،ریلی میں 30سے زائد وکلاء شامل 

وکلاء کی حکومت مخالف نعرے بازی،پولیس نے ریلی کو مین سڑک پر آنے سے روک دیا،ریلی میں شامل 7سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ،وکلاء ریلی میں شامل کچھ کارکن فرار  ہو گئے ۔

ایس پی آپریشنز سول لائن عبدالحنان موقع پر پہنچ گئے،لاہور ہائیکورٹ بار سے احتجاج کرنے والے 6وکلاء کو  بھی پولیس نےگرفتار کرلیا،پولیس نے جی پی او چوک پر وکلاء پر لاٹھی چارج بھی کیا، کچھ وکلاء کو گرفتار بھی کیا ،سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ جی پی او چوک سے گاڑی میں بیٹھ کر نکل گے،لاہور ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کرنے والے وکلاء اور پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں ، پولیس نے  رائے  محمد علی ایڈووکیٹ  ، محمد عمر الیاس ، مشرف عباس کو گرفتار کرلیا ۔

 محمد یوسف،، ایڈوکیٹ  لیاقت علی ،، ایڈوکیٹ احد اعوان بھی گرفتار