پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی جناح ہاؤس حملہ کیس سے ڈسچارج

Oct 05, 2024 | 17:40:PM

(جمال الدین جمالی)پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے ڈسچارج کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی کی جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتاری کیخلاف سماعت ہوئی،پولیس نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا،پولیس نے یاسر گیلانی کو جوڈیشل  ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی،تفتیشی افسران نے کہاکہ تفتیش مکمل ہو گئی ہے ملزم کو جیل بھجوا دیاجائے،ملزم کی جانب سے یوسف وائیں ایڈووکیٹ پیش ہوئے،وکیل یوسف وائیں نے کہاکہ یاسر گیلانی کو لاہور جلسہ کے دن شاہدرہ سے گرفتار کیا گیا،ملزم کو نو مئی کے ڈیڑھ سال بعد سیاسی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، پولیس ہائیکورٹ میں بتا چکی ہے یاسر گیلانی کیخلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے ، وکیل نے استدعا کی کہ یاسر گیلانی کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جائے۔

 عدالت نے ملزم یاسر گیلانی کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے ڈسچارج کر دیا،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج عرفان حیدر نے فیصلہ سنایا۔

 یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی متضاد اطلاعات

مزیدخبریں