(اقبال صادق) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی پارلیمانی لیڈراور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔
ایڈووکیٹ مہر فدا حسین کے مطابق زرتاج گل ڈیرہ غازی خان میں اپنی گھر میں سو رہی تھیں،100 سے زائد پولیس اہلکار اور سول کپڑوں میں ملبوس افراد زرتاج گل کو لیکر گئے، بغیر جوتے اور دوپٹے زرتاج گل کو گرفتار کر کے لیکر گئے۔
ایڈوکیٹ فدا حسین کا کہنا ہے کہ ان کی ویڈیو بنانے والوں کے موبائلز چھین لیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری کی خبر پربیرسٹر سیف کا بیان سامنے آگیا