(عامر شہزاد)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےلاہور احتجاج بھی شروع ہوگیا، چوہدری اصغر گجر کی قیادت میں کارکنان آزادی چوک کے علاقے میں پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی رہنماچوہدری اصغر گجر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن آزادی چوک کے گرد و نواح میں موجود ہیں،کارکنان کی بڑی تعداد آزادی چوک کے قریب گلیوں اور گھروں میں جمع ہے، 6 بجے کے بعد کارکنان نکلیں گے اور آزادی چوک میں احتجاج کریں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم پر بڑا احتجاج ہوگا، 6 بجے کے بعد پی ٹی آئی سرپرائز دے گی، آج کے دن صدر پی ٹی آئی لاہور میدان میں موجود نہیں،بدقسمتی کی بات ہے کہ لاہور کے صدر لیڈ کرنے کیلئے سامنے نہیں آئےلیکن ہر صورت بھرپور احتجاج ہوگا۔
دوسری جانب لاہور کے علاقےمستی گیٹ کے قریب تحریک انصاف کے کارکنوں پر پولیس نےشیلنگ کی ہے،شیلنگ کے باعث مینار پاکستان کی طرف جانے والے کارکن منتشر ہو گئے ،آنسو گیس کی شیلنگ سے مستی گیٹ کے علاقے میں رہائش شدید اذیت کا شکارہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل گرفتار